• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا


وزیراعظم عمران خان نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا، کے ٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ جدید نوعیت کا جنریشن تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے۔

کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کی افتتاحی تقریب جاری ہے، تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہیں۔

کے ٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ جدید ترین نوعیت کا جنریشن تھری کا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے جو کہ حفاظت اور سیفٹی کے جدید ترین انتظامات سے آراستہ ہے۔ اس میں داخلی اور خارجی تحفظ اور حادثات سے بچاوُ کے علاوہ ایمرجنسی کی صورت میں بچاوُ اور تدارک کی جدید ترین صلاحیتیں شامل ہیں۔

اس پلانٹ کی تعمیر کا آغاز نومبر 2013 سے شروع ہوا اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے رسمی منظوری کے بعد اس میں ایٹمی ایندھن کی تنصیب کے کام کا آغاز یکم دسمبر 2020 سے کیا گیا۔

تکنیکی جانچ پڑتال، جس میں مختلف ٹیسٹ شامل تھے، فروری کے آخر میں اور اس پلانٹ کے طبعیاتی ٹیسٹوں کے بعد 18 مارچ 2021 کو اسے نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا تاکہ اس سے بجلی کی پیداوار کو بتدریج بڑھایا جا سکے۔

ابھی تک پاکستان میں ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پیداوار تقریباً 1400 میگاواٹ تک ہے۔ کے ٹو کے افتتاح کے بعد مزید 1100 میگاواٹ اضافے سے یہ دو گنا کے قریب پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین