بالی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی جنھوں نے ٹیلی ویژن پر کامیاب کیریئر کے بعد بالی ووڈ میں قدم رکھا اور فلموں میں کام شروع کیا، انکا کہنا ہے کہ بعض نمایاں اور بڑے ناموں والے فلم ڈائریکٹرز عزت نہیں دیتے اور انھیں فلموں میں عریانی تک محدود کردیا ہے۔
ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پراچی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں بس اسی قسم کی فلموں میں کام کروں۔ انھوں نے کہا کہ کافی عرصے سے ان سے کہا جارہا ہے کہ وہ صرف اسی قسم کی فلموں کے لیے خود کو فوکس کریں۔
انھوں نے کہا کہ اس قسم کے کردار لینے سے انکار کی وجہ سے اب فلم انڈسٹری میں ان کے حوالے سے ایک منفی تاثر قائم کرلیا گیا ہے۔
پراچی نے کہا کہ وہ ایسی فلموں میں کبھی بھی کام نہیں کرنا چاہتی ہیں، اور اس حوالے سے کافی عرصے سے لڑرہی ہوں، اب اس صورتحال میں، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کم کام کروں اور دور رہوں۔