وزیراعظم نوازشریف جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آج ضلع بنوں کا دورہ کریں گے اور جے یو آئی ف کے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
جلسے میں شرکت کیلئے ضلع بھر سے جے یو آئی ف کے کارکنان ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔جلسے کا اہتمام جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیرہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
جلسےمیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ممکنہ طور پر شرکت اور عوام سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم کے ممکنہ دورے میں بنوں ایئرپورٹ کی توسیع اور انڈسٹریل زون کا اعلان بھی متوقع ہے۔
جےیوآئی ف کی انتظامیہ کے مطابق جلسے میں آنے والوں کے لئے 30 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
مختلف علاقوں سے جے یوآئی ف کے کارکنان پارٹی پرچموں کیساتھ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں ۔