جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا، صوبے کے مینڈیٹ کا دعویٰ کرنےوالے ترقی کے نام سے بھی نابلد ہیں۔
بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بنوں آمد سے پاکستان کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کا آغاز ہوگیا، انشاء اللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے کے مینڈیٹ کا دعویٰ کرنےوالے ترقی کے نام سے نابلد ہیں، یہ لوگ پشتونوں کی عزت کےساتھ کھلواڑ کرتے ہیں،کہتےہیں ہمیں اقتصادی راہداری منصوبے سےمتعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا،خواب خرگوش سے باہر تو آؤ،جاگتے ہوئے لوگوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے سوتے ہوؤں کو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونحوا کی صوبائی حکومت کہتی ہے کہ چوہوں کو مارو، جو لوگ چوہوں سے ڈرتے ہیں وہ پنجاب کے شیروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ایک ذمہ داروفدنےمجھےکہاآپ کےصوبےمیں مذہب کی جڑیں بہت گہری ہیں، ان جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کیلئےہم نے ان لوگوں کو اس صوبے پر مسلط کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف 14 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان آئیں گے۔