• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: کورونا SOPs کی خلاف ورزی پر 5 افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مختلف کارروائیوں میں 1 لاکھ 7 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے جبکہ دکانیں مقررہ وقت کے بعد کھلی رکھنے پر 13 کاروباری مراکز کو بھی سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملتان میں 2 ریسٹورنٹس اور 4 اسنوکر کلب سیل کر دئیے گئے جبکہ 1 ریسٹورنٹ میں ان ڈور ڈائننگ پر ریسٹورنٹ مالک پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

دوسری جانب ملتان میں مسافر بسوں میں مسافروں کو ماسک کی پابندی نہ کروانے پر 7 بسیں تحویل میں لے کر بس مالکان پر بھی 20 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کر دئیے گئے۔

ملتان میں ماسک نہ پہننے پر 33 شہریوں پر 16 ہزار 500 روپے کے جرمانہ کئے گئے۔

تازہ ترین