• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جماعت اسلامی کی خواتین کا اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین لاہور کے زیرِ اہتمام ناصر باغ مال روڈ پر مظلوم و بہادر فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بیٹوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

استنبول چوک سے مال روڈ تک جماعت اسلامی کی خواتین نے ریلی نکالی، احتجاجی ریلی کی قیادت سیکریٹری جنرل جماعتِ اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کی۔

ریلی میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شدید گرمی کے باوجود شریک ہوئی، شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

ریلی میں شامل قیادت کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ہم سب کو متحد ہوکر کشمیر اور فلسطین پر بھارت اور اسرائیل کو واضح پیغام دینا ہو گا۔

اس موقع پر جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد کے لیے 5 لاکھ روپے کے 2 چیک بھی پیش کیئے گئے۔

تازہ ترین