• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیپکو کا آندھی کے بعد 80 فیصد بجلی بحالی کا دعوی


سکھر اور گرد ونواح میں تیز آندھی طوفان سے درخت اور بجلی کے پول گر گئے، سیپکو نے آندھی کے باعث 130 ٹرپ فیڈرز میں سے 80 فیصد بحال کردیئے،20 فیصد فیڈرز پر بحالی کیلئے کام جاری ہے۔

سکھر اور گرد ونواح کے علاقوں میں گزشتہ رات تیز آندھی اور طوفان کے باعث مختلف مقامات پر درخت اکھڑ گئے جبکہ سکھر میں شکارپور روڈ پر 11ہزار کے وی اور،خیرپور میں بھی دو مقامات پر بجلی کے پول گر گئے تھے۔

سیپکو ترجمان امیر بلوچ کے مطابق رات سے اب تک 80 فیصد ٹرپ فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے جس سے سکھر، روہڑی ، پنو عاقل، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی، لاڑکانہ، نوابشاہ، سمیت دیگر علاقوں میں اب بجلی کی سپلائی جاری ہے۔

اس کے علاقہ باقی 20فیصد فیڈرز پر بجلی کی بحالی کیلئے کام جاری ہے اور جلد ہی خیرپور، شکارپور، پیر جو گوٹھ، گمبٹ کے علاقوں میں بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔

تازہ ترین