ملک بھر کے مخلتف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پشاور اور لاہور میں مرغی مزید مہنگی ہو گئی۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے جس کے سبب زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 5 روپے اضافے کے بعد321 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 316 روپے تھی جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 481 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
پشاور میں مرغی کے بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت 706 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں زندہ مرغی فی کلو 306 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
مرغی کے گوشت کا ہول سیل ریٹ 444 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ دکانوں پر مرغی کا گوشت 470 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔