• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی۔

کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے پیشِ نظر کوئٹہ سے اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر حصوں کو جانے والی ٹرانسپورٹ بند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ہفتہ اور اتوار کو ٹرانسپورٹ کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 552 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

تازہ ترین