• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :دو ٹرین ڈرائیورز کو برطرف کرنے پر ہڑتال

Strike Against Two Fire Train Drivers In Multan
ملتان میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے دو ڈرائیورز کو نوکری سے برطرف کرنے پر ریلوے ملازمین نے چار گھنٹے تک احتجاج کیا اور تین ٹرینوں کو روکے رکھا۔

ریلوے ملازمین نے ملتان، زکریا اور مہر ایکسپریس کو کینٹ اسٹیشن پر چار گھنٹے تک روک کر احتجاج کیا۔ مخالف گروپ نے ٹرین چلانے کی کوشش کی تو ملازمین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

کچھ ملازمین نے ڈی ایس آفس میں گھسنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مرکزی دروازہ توڑ کر ریلوے حکام کے خلاف نعرے بازی کی، اس کے بعد جی ایم ریلوے کے احکامات پر دونوں ڈرائیورز کو بحال کردیا گیا۔
تازہ ترین