• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے جس مقصد کیلئے نیویارک بھیجا، اللہ نے کامیابی دے دی، شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس مقصد کے لیے نیویارک روانہ کیا تھا، اللّٰہ کی مدد سے اُس میں کامیابی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں سیز فائر کا اعلان ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جس مقصد کے لیے مجھے نیویارک روانہ کیا تھا، اس میں اللّٰہ نے کامیابی دے دی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین میں جو خونریزی ہورہی تھی، اس میں وقفہ آگیا ہے، ہمارا مقصد فلسطینیوں کی شہادت اور قبلہ اول کی بے حرمتی بند کرانا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے چار اجلاس ہوئے، چاروں اجلاس بے نتیجہ رہے، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سلامتی کونسل کے پہلے اجلاس میں اللّٰہ کے حکم سے فلسطینیوں کی بات سنی گئی اور سیز فائر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے موجودہ کرائسز نے 27 رمضان المبارک کی رات جنم لیا، جس پر او آئی سی کے پلیٹ فارم میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم عمران کان سے ملاقات کروں گا، میرے ذہن میں مسئلہ کشمیر سے متعلق خاکہ ہے، وہ اُن کے روبرو پیش کروں گا، اگر انہوں نے منظوری دے دی تو اس پر عمل کر کے دکھاؤں گا۔

تازہ ترین