• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل پر آنے والے لینڈ کروزر کا خیال دل سے نکال دیں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں پر واضح کردیا ہے کہ وہ کرپشن سے مال بنانے کا خیال دل سے نکال دیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا پی ٹی آئی میں موٹر سائیکل پر آنے والے لینڈکروزر کا خیال دل سے نکال دیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ انصاف کے نام پر بننے والی پارٹی میں کسی کو این آر او دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمیت سب لوگ گواہ ہیں، میں کسی پر کوئی نئے کیس بنائے نہ ہی ختم کرسکتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں شفافیت سے متعلق کمیٹی ارکان نے تحفظات کا اظہارکیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن شفاف ہونے چاہئیں،ان انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

تازہ ترین