• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سعودی سفارتخانہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،اس حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ تجاویز ہیں جو کہ ابھی تک زیر غور ہیں، طاہر اشرفی کا حج سے متعلق بیان درست نہیں ہے،دریں اثنا وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے حج کے بارے میں اپنے ہی ایک بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سعودی وزیر حج و عمرہ سے بات ہوگئی ہے۔ جو خبر زیر گردش ہے وہ سعودی وزارت صحت کی سفارشات ہیں اور اس پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،حجاج کی تعداد کیا ہوگی، اس کے ایس اوپیز کیا ہوں گے وہ بعد میں دیکھا جائے گا، ابھی تک حتمی طور پر اس پر فیصلہ نہیں ہوا،جب بھی حتمی فیصلہ ہوگا اس سے قبل سعودی وزارت حج ہمیں اعتماد میں لے گی، میری ذمہ داری بنتی ہے کہ حقائق عوام کو آ گاہ کردوں کہ حجاج کی تعداد اور ایس او پیز کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین