بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرا منڈی‘ میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی جو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر ’ہیرا منڈی‘ نامی فلم بنانے جارہے ہیں۔
فلم میں ایک گانے کیلئے سنجے لیلا بھنسالی نے مادھوری کا انتخاب کیا ہے، کہا جارہا ہے کہ مادھوری دکشت 19 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔
اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی ’ہیرا منڈی‘ میں کام کے لیے ایشوریا رائے، مادھوری دکشٹ، ودیا بالن، منیشا کوئرالہ اور پرینیتی چوپڑا جیسی اداکاراؤں سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے تھے۔
بعد ازاں سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کو مرکزی کرداروں کے لیے منتخب کرلیا ہے اور مادھوری فلم میں مختصر کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
’ہیرا منڈی‘ کی کہانی لاہور میں اسی نام سے واقع علاقے میں ماضی میں ہونے والے جسم فروشی کے کاروبار کو دکھایا جائے گا۔