• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی گن میں نتائج دیر سے موصول ہونے کا خدشہ، ٹرمپ کے فائدہ اٹھانے کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی ریاست مشی گن کے حکام نے ڈیموکریٹک اکثریت والے وارن شہر میں انتخابی نتائج دیگر شہروں کے مقابلے دیر سے موصول ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے ووٹوں کی گنتی سے متعلق ابتدائی شکوک نے جنم لیا ہے۔

کملا ہیرس کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے خدشہ ظاہر کیا کہ نتائج دیر سے موصول ہونے سے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جہت کا اعلان کرکے وارن شہر میں ووٹوں کی گنتی پر اثرانداز ہوکر فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

متعدد ڈیموکریٹک رہنماؤں نے اسے بدترین صورتحال قرار دیا ہے۔

وارن شہر نے 2022 کے ریاستی قانون میں تبدیلیوں کا فائدہ نہیں اٹھایا تھا جس سے ووٹنگ سے پہلے تک غیر حاضر ووٹوں کی پری پروسیسنگ کا عمل مکمل ہونا ممکن تھا۔

تاہم ایک لاکھ 35 ہزار آبادی والے وارن شہر کو اس پروسیس کےلیے انتخابی دن کا انتظار کرنا ہوگا جو دیگر شہروں کے مقابلے نتائج میں تاخیر کا باعث ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید