• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا حلف لینا کوئی انہونی بات نہیں، وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف لینا کوئی انہونی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار3سال پہلےحلف لے لیتے تو کیا ہو جاتا، چوہدری نثار کے حلف اٹھانے سے حکومت کا کوئی معاملہ نہیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ چوہدری نثار نے پچھلے3سال میں حلقےکو تباہ کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چوہدری نثارکےحلف نہ اٹھانےسےحلقے کا کروڑوں روپےکانقصان ہوا۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا۔

چوہدری نثار نے آج بطور رکنِ پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین