• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) انسداد انسانی اسمگلنگ اسلام آباد زون نےاہم گرفتاری کرلی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم رائے جاوید ندیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم خود کو ایک حساس ادارے کا ریٹائرڈ کرنل ظاہر کرتا تھا، جسے اب حراست میں لے لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم فراڈ اور جعل سازی کے سنگین جرائم میں ملوث تھا، یہ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹا کرتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم پیسوں کے لین دین کے لیے اپنے بیٹے کامران کا اکاؤنٹ استعمال کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم رائے جاوید ندیم کی گاڑی سے سرکاری گاڑی کا سائرن اور پولیس لائٹ بھی برآمد ہوئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید