• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سختی کرتے ہیں تو کاروباری طبقہ ناراض ہوتا ہے، مرتضیٰ وہاب

مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ہم سختی کرتے ہیں تو کاروباری طبقہ ناراض ہوتا ہے، سختی نہیں کرتے تو میڈیا کہتا ہے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔

جیونیوز کے  پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مغرب کے بعد لوگوں کے غیر ضروری نکلنے پر پابندی ہوگی،  پولیس مغرب کے بعد نکلنے والے لوگوں سے وجوہات پوچھے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائیں، وفاقی حکومت نے اتفاق نہیں کیا، صوبہ سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ہفتہ میں کورونا پھیلاؤ شرح 12 اور حیدرآباد میں 11 فیصد ہے، کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ، ساؤتھ اور سینٹرل میں کورونا کی شرح زیادہ ہے، ایسٹ، ساؤتھ اور سینٹرل کے ڈی سی اور ایس ایس پی کو سختی کی ہدایت کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہاں کورونا کی خلاف ورزی ہو وہاں سخت جرمانے لگائے جائیں۔

تازہ ترین