• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلوچستان کی طرح دیگر صوبوں میں چیف منسٹر اور گورنر گولڈ کپ ہاکی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے

ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے مگر پچھلے کئی سالوں سے اس میں بہتری کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں، عالمی سطح پر ہامری جیت پرجمود طاری ہے، درجہ بندی میں ہم17ویں نمبر پر ہیں ،ایک دور تھا جب اولمپکس، ورلڈکپ، ایشین گیمز، ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی سمیت تمام اعزاز ہماری جھولی میں تھے مگر آہستہ آہستہ حکمت عملی کے فقدان نے ہمیں اس کھیل میں رسواء کردیا، عہدوں کی لالچ کھیل کی ترقی پر حاوی ہوگئی،دنیا میں کسی بھی کھیل میں ترقی اور نئے ٹیلنٹ کے حصول کے لئے جونیئر مقابلوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ 

ہاکی کے میدان میں ہم نے اس شعبے کو نظر انداز کردیا،پچھلے دنوں وزیر اعلی بلوچستان کی ذاتی دل چسپی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی اور ڈائریکٹویٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں کی وادی کوئٹہ میں پہلا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا 17 سال کے طویل عرصہ بعدیو م پاکستان کی مناسبت سے ہونے والے قومی کھیل کی ترویج و ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایات شامل تھیں۔ 

ملک کے دیگر صوبوں میں چیف منسٹر اور گورنرز گولڈ کپ ہاکی ایونٹ کے انعقاد کی ضرورت ہے، کوئٹہ کےایونٹ میں چارڈیپارٹمنٹس اورآٹھ صوبائی و ملحقہ یونٹس سمیت 12 ٹیموں نے شرکت کی ایونٹ کا افتتاح مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کیا ، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کاکہنا تھا کہ ملکی سطح پر ایسے ایونٹ کے انعقاد سے قومی کھیل ہاکی کے فروغ، کھلاڑیوں کا اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار اور گیم ڈویلپمنٹ کے رجحان کو تقویت ملے گی۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی بدولت گراس روٹ لیول کے ٹیلنٹ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے مواقع بھی میسر ہونگے قومی کھیل کی بحالی کے لئے بلوچستان اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا،بلوچستان سے شکیل عباسی اور ذیشان اشرف جیسے مزید کھلاری قومی کھیل کے دھارے میں شامل ہوکر صوبہ کا نام روشن کریں۔ 

ایونٹ کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے نیشنل بنک کو شکست دی ، مہمان خصوصی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان تھے جنہوں نے 15 لاکھ روپے کیش،وننگ ٹرافی و گولڈ میڈلز پاکستان واپڈا کے کپتان تصور عباس کودئیے جبکہ، ر پر رنرزاپ نیشنل بینک کو 10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ، ٹرافی و سلور میڈلز اور تیسری پوزیشن پر آنے والی پاکستان آرمی کو پانچ لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور ٹرافی دی ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش، ٹرانسپورٹ سے لیکر گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور ٹورنامنٹ کو معیاری انداز میں آرگنائز کرنے کاسہرا سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان عمران گچگی، ڈی جی ا سپورٹس، ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر بلوچستان ندراء بلوچ ، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چئیرمین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی۔صدرہمایوں عزیزکرد۔ نائب صدر غفار مینگل۔ 

سیکریٹری امجدستی۔ ایسوسی ایٹ سیکریٹری معروف الحسن۔فنانس نسیکریٹری کامران صابر کوجاتا ہے، بلوچستان حکومت اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی کاوش یقینا قابل ستائش اقدام ہے۔ ا یونٹ کے دوران عالمی کپ 1978 جیتنے کی یاد میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین