• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کرکٹر بھارت میں قرنطینہ کے دنوں کو یاد کرکے رو پڑے

نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹم سیفرٹ بھارت میں  کورونا کا شکار ہونے پر قرنطینہ کے دنوں کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔

ٹم سیفرٹ سے آن لائن میڈیا سیشن میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں پوچھا گیا جس پر وہ آئسولیشن میں گزارے دنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے۔

ٹم سیفرٹ کا انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، سیفرٹ کا گزشتہ ہفتے ٹیسٹ منفی آیا اور وطن واپس پہنچ کر قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں۔

ٹم سیفرٹ نے کورونا کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر میرا دل ڈوبنے لگا تھا ،ایسا لگا دنیا رک گئی ۔

انہوں نے کہا کہ آئسولیشن میں برینڈن میکلم اور اسٹیفن فلیمنگ نے مجھے حوصلہ دیا۔

تازہ ترین