• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن ضروری ہے، لیب میں مشنری بہت پرانی ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہماری لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن بہت ضروری ہے کیونکہ لیب میں مشینری بہت پرانی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم وزیراعظم کامیاب جوان نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے تاریخ میں نہیں ملتا نوجوانوں کے لیے کسی نے کام کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان کے ذریعہ لوگ قرضے لےکر اپنا کاروبار شروع کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ذاتی خواہش پر ٹریننگ کیلئے 10 ارب مختص کیےہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ حکومت غیرملکی اشتراک کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے، اسکل ٹریننگ بہت اہم ہے، نیشنل اسکل یونیورسٹی اڑان بھر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قرض حاصل کرنے والے کئی طلبا آج روزگار کما رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ یہ یونیورسٹی ماڈل اور ملک کا بہترین ادارہ بنے، چاہتے ہیں فارن پارٹنرشپ کے ذریعہ بھی یہ ادارہ چلے۔

شفقت محمود نے کہا کہ اسی یونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری اور فلم میکنگ کیلئے جگہ مختص کردی جائے گی۔

تازہ ترین