• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹائیں ٹائیں فش‘ اپوزیشن کے جمہوری جھوٹوں کا مقدر بن رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ’ٹائیں ٹائیں فش‘ اپوزیشن کے جمہوری جھوٹوں کا مقدر بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئےانقلابی اقدامات کر رہے ہیں، غربا کیلئے سستے گھر، پناہ گاہیں اور احساس پروگرام شروع کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی وبا کے باوجود ایکسپورٹس میں تاریخی اضافہ ہوا، وزیر اعظم کی قیادت میں ہر محاذ پر بہترین سفارتکاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ منفی سے مثبت اور بدحال ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی ممکن ہوئی، نئے ڈیمز کی تعمیر اور نہری نظام کی بہتری پر کام جاری ہے، کسان کارڈ، صحت کارڈ، میڈیسن کارڈ کا اجراء کیا گیا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت حکومتی اخراجات میں ریکارڈ کمی کی گئی، حکومتی اقدامات اپوزیشن کی مفادات پر مبنی سیاست کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔

تازہ ترین