• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الہٰی نے وزارت تعلیم کا نیا نام تجویز کردیا


مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے وزارت تعلیم کے لیے نیا نام تجویز کردیا۔

ایک بیان میں مونس الہٰی نے مشورہ دیا کہ وزارت تعلیم کو وزارت ڈیٹ شیٹ کا نام دے دیا جائے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ طلبا کو سنے بغیر امتحانات کی تاریخ آگے پیچھے کرنے کے سوا وزارت تعلیم میں ہو کیا رہا ہے؟

ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم کے پاس نہ تو کورونا کے اثر سے تعلیم کے بچاؤ کی پالیسی ہے اور نہ ہی طلبہ کوتعلیمی بحران سے نکالنے کا کوئی پلان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر تیاری کے امتحان دینا طلبہ کی پریشانی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔

تازہ ترین