اسلام آباد ( آن لائن ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں فلسطین کی صورتحال پر بحث حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میرا سوال بے شرم مسلم دنیا سے ہے کہ کب وہ وقت آئے گا کہ ہمارا ضمیر جاگ جائے گا،پہلے لگتا تھا اسرائیل کا قبضہ غزہ پر ہے اب پتا چلا مسلم ملکوں پر ہے ،کیا مسلم امہ اس وقت کا انتظار کر رہی ہے کہ فلسطین کے بچوں کے کفن ختم ہو جائیں،امریکہ سے ہمیشہ سنتے ا رہے ہیں کہ اسرائیل نے اپنا تحفظ کیا ہے،یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ فلسطین کے عوام کا قتل عام کیا جا رہا ہے ،اب یہ بات باور ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا قبضہ غاذہ پر نہیں بلکہ مسلم ممالک پر ہے، 1973 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فلسطین پر واضح موقف اپنایا تھا پھر کیا ہوا ۔