• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اب فلسطین کو نظر انداز نہیں کر سکتا، فیصلہ لینا پڑے گا، شاہ محمود

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اب فلسطین کے مسئلے کو نظر انداز کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اس کو فیصلہ لینا پڑے گا،امریکا وہ واحد ملک ہے جس کی اسرائیل سنے گاوزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے اور اسے اسرائیل کو راضی کرنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے، ترک ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں پر ردعمل کی توقع نہیں تھی کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ او آئی سی اور عرب لیگ عملی طور پر فعال ہوجائے گی نان الائن موومنٹ متحرک ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے اسےایک بے مثال سیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ایک واضح پیغام بھیجے گا کہ ’بہت‘ ہوگیا ہے اور جو لوگ بنیادی حقوق پر یقین رکھتے ہیں انہیں ضرور آواز بلند کرنی چاہیے اور وہ اب ایک طرف ہو کر نہیں بیٹھ سکتے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں سب سے پہلے جنگ بندی کرانے کی ضرورت ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ یو این جی اے صدر سے ملاقات کریں گے اور انہیں بین الاقوامی تحفظ فورس جیسی کوئی فورس تشکیل دینے کی تجویز پیش کریں گے۔

تازہ ترین