• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 85 لاکھ 35 ہزار 322 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 47 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 49 لاکھ 58 ہزار 260 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 439 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 77 ہزار 15 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 208 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار 189 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 57 لاکھ 35 ہزار 539 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 6 ہزار 839 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 76 لاکھ 6 ہزار 442 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 11 ہزار 421 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 71 لاکھ 57 ہزار 795 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 52 ہزار 224 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 95 ہزار 981 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 8 ہزار 879 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 9 ہزار 50 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 46 ہزار 621 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 3 ہزار 385 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 19 ہزار 194 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 17 ہزار 795 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 739 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 67 ہزار 310 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 501 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 97 ہزار 892 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا وائرس 88 ہزار 161 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 36 لاکھ 62 ہزار 568 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 79 ہزار 801 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 36 لاکھ 52 ہزار 879 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 278 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 460 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 19 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 724 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 686 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 60 ہزار 268 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 76 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کُل 53 لاکھ 58 ہزار 808 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین