وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کراچی آمد سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔
شکارپور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یا سندھ حکومت کے حکام میں سے کسی کو اس سے متعلق کوئی اطلاع نہیں، شیخ رشید کو آنا ہے تو ضرور آئیں کچے کے علاقے میں بھی آئیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدد سے پہلے بھی علاقے میں امن قائم کیا تھا، اب بھی کریں گے، اگر ضرورت پڑی تو دیگر اداروں کی مدد بھی لیں گے۔
دوسری جانب سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امن و امان کی آڑ میں سندھ کے معاملات میں مداخلت غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، حالیہ دنوں میں پنجاب میں ٹی ایل پی کے مظاہرے نے سارا صوبہ جام کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے معاملے میں وفاقی حکومت خاموش رہی، جو دہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے دو وزرا کا وفاق اورصوبہ تناؤ بڑھانے میں ذاتی مفاد ہے۔