• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلاروس سے بارسلونا کی پرواز کو 2 گھنٹے بعد واپس منسک اتارلیا گیا

بیلاروس کے دارالحکومت منسک سے بارسلونا جانے والی پرواز کو اُڑان کے سوا دو گھنٹے بعد واپس اتار لیا گیا، طیارے کی واپسی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بیلاروس کے دارالحکومت منسک سے بولیویا ایئرلائن کی پرواز بی 2869 نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 29 منٹ پر بارسلونا جانے کے لئے ٹیک آف کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طے کاف کے فورا بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پائلٹ کو سفر ملتوی کرکے فضا میں ہولڈ پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

جس پر پائلٹ فضا میں ہی چکر کاٹتا رہا ،اگلی ہدایت ملنے پر پائلٹ نے پرواز کو اڑان کے 2 گھنٹے 17 منٹ بعد مقامی وقت کے مطابق تین بجکر 46منٹ پر واپس منسک اتار لیا۔

لینڈنگ کے بعد طیارے کو ایئرپورٹ کے ایک طرف کھڑا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین