ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں گذشتہ روز آزادی صحافت کا عالمی دن منایا گیا ،ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں یونین آف جرنلسٹ ،ملتان پریس کلب کے ممبران سمیت دیگر میڈیا کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، پریس کلب کے سامنے نکالنے والی ریلی میں نشتر ہسپتال کے دو گارڈز کی جانب سے نجی میڈیا ہائو س کے فوٹو گرافر پر تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ، ریلی میں ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور جنرل سیکرٹری مرزا ندیم ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر رئوف مان سمیت دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاشق حسین ملک کے خلاف نعرے بای کی گئی اور فوٹو گرافر شاہد مرزا پر سکیورٹی گارڈزکے تشد د کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے ہسپتال کو میڈیا کے لئے نو گوایریا بنا رکھا ہے احتجا ج کے بعد نشتر ہسپتال انتظامیہ نے فوٹوگرافر پر تشد د کے مرتکب دونوں سیکورٹی گارڈز پر مقدمہ درج کروادیا۔