• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو گندم کی ریکارڈ پیداوار پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کو گندم کی پیداوار اور زرعی اجناس کی اچھی قیمت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اور زرعی اجناس کی اچھی قیمت سے کسان خوشحال ہوا ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ کسان کارڈ سے چھوٹے زمینداروں کو براہِ راست سبسڈی کے مثبت اثرات آنے لگے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ سیاحت کے فروغ اور تھل جیپ ریلی کے لئے 3 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیہ میں 6 نئے کالج، ایک یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جبکہ یہاں ایک ریسکیو سینٹر بھی بنایا جارہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے صاف پانی کی فراہمی، دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کے منصوبے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبے جلد از جلد اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

عمران خان نے کہا کہ امیر و غریب کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور لوگوں کو غربت سے نکالنا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں پنجاب کے کچھ اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظرانداز کرتی رہیں، موجودہ حکومت کی خصوصی ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہے۔

تازہ ترین