وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔ امن وامان صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، گورنر اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کے بعد سندھ سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔