پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر طنز کا تیر چلادیا۔
ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی حیثیت تو کون میں خواہ مخواہ کے جیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ لندن ایون فیلڈ کے حصار سے باہر نکلے گی تو عوام کا سوچے گی۔
پنجاب اسمبلی میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہاکہ سونامی سرکار سے قوم کی جان چھڑانا اپوزیشن کا فرض ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ پی پی پی عوام کو مسائل کی دلدل میں اکیلا نہیں چھوڑسکتی، ہم اسمبلیوں کے اندر اور باہر جمہوری جدوجہد کے قائل ہیں۔
حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوئے، توئے کی بجائے عزت و احترام کی سیاست کی ہے۔