شکارپور (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس پر مکمل اعتماد ہے وقت آنے پر وہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑہیں گے. لیکن اگر ضرورت پڑی تو پاک فوج اور رینجرزسے بھی مدد لینے میں کوئی حرج نہیں ہے. شیخ رشید کے یہاں آنے کی خبریں آپ ہی کی طرح ٹی وی سے سنی ہیں، اگر وہ سندھ میں آتے ہی تو ہمیں اعتراض کیوں ہوگا۔انہوں نے شکارپور پہنچ کر کچے میں دوران آپریشن شہید ہونے والے پولیس اہلکار منور علی جتوئی کے بیٹے انور علی جتوئی اور بھائی عبدالعزیز جتوئی سمیت فوٹوگرافر حسیب شیخ کے والد صفدر شیخ کے ساتھ تعزیت کی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس لائن پہنچ کر پولیس کا مورال بلند کرنے کے لئے انہیں شاباسی دی. اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران شہادت پانے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے. اور نہ ہی اُن کے اہل خانہ کو اس کڑے وقت میں تنہا چھوڑیں گے۔