قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک جلد اداکاری کی دنیا میں بھی ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
سابق کپتان نے ایک شو میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ڈرامہ سیریل کے کچھ سین ریکارڈ کروا چکے ہیں جو جلد نشر ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اداکاری بہت پسند ہے اور ثانیہ بھی کہتی ہیں کہ کیا آپ روزانہ کسی نا کسی شو میں پہنچ جاتے ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ مجھے لوگ جلد ٹی وی کی اسکرین پر اداکاری کرتےدیکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ پاکستان کے مختلف مقامات پر مکمل کی گئی ہے۔
ساتھ ہی 39 سالہ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ابھی بطور کرکٹر بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتیں نکھار رہا ہوں کیونکہ زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہئیں۔
شعیب ملک نے اپنی اداکاری کے پراجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔