• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی کی بڑی کامیابی

خیبرپختونخوا میں امراض قلب کے واحد اسپتال پشاور انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

خیبرپختونخوا میں امراض قلب کے شکار بچوں کیلئے آپریشن کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم  کا کہنا ہے کہ اسپتال میں4 سال کی عائزہ،5سال کی بریرہ کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا،  دونوں بچیوں کا علاج صحت انصاف کارڈ کےتحت مفت کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بچوں میں امراض قلب کےآپریشن کےلیےسہولت موجود نہیں تھی، پشاورانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبے کا پہلا پیڈیا ٹرک ہارٹ اسپتال بن گیا۔

تازہ ترین