احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی دھڑے بندی نہیں، پارٹی میں سب رائے دے سکتے ہیں، مگر نواز شریف کی رائے کے بعد کوئی دوسری رائے نہیں ہوتی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مریم نواز کئی بار کہہ چکی ہیں جو ٹاسک والد دیں گے وہ پورا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی کہے گی پیچھے ہٹ جاؤ تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گی۔
دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ 2013 میں قوم نے نواز شریف کو دوبارہ مینڈیٹ دیا، 2015 میں چینی صدر نے پاکستان آکر 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سی پیک کی کامیابی پاکستان کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنارہی تھی۔