اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ 31 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا،اس حوالے سے مقدمہ کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں،یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی درخواست گزار شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی جلد سماعت کے لیے ایک اور متفرق درخواست دائر کی تھی ، جس میں اس درخواست کویکم جون سے سماعت کے لیے مقرر کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرکے اسے نمٹانے کی استدعا کی گئی تھی ۔