سندھ کے شہر شکار پور کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری آپریشن کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ڈاکوؤں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، اب تک ڈاکوؤں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 12 میں سے 9 مغویوں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے، آپریشن میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر شہید ہوا ہے، جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کا کہنا ہے کہ کشمور کے علاقے درانی مہر میں بھی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس آپریشن میں 500 اہلکار حصہ لے رہے ہیں، آپریشن کے دوران کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔