حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار 30 مئی کو دن 3 بجے فون پر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو دن 3 بجے فون پر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی عوام سے گفتگو میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 3 بار وزیر اعظم عمران خان عوام سے ٹیلیفونک رابطہ کر چکے ہیں۔