• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار نے ممبئی میں اپنا اپارٹمنٹ کتنے کروڑ منافع پر فروخت کیا؟

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے 1 کروڑ 87 لاکھ کے منافع کے ساتھ اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوریویلی میں واقعے اپارٹمنٹ 78 فیصد منافع کے ساتھ سوا 4 کروڑ میں فروخت کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اکشے کمار میں فروخت کردہ 1 ہزار 73 اسکوائر فٹ کا اپارٹمنٹ 2017ء میں خریدا تھا جو انہوں نے اب 4 کروڑ 25 لاکھ میں فروخت کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے جائیداد کی فروخت کی رجسٹری کروالی ہے، جس پر 25 لاکھ 50 ہزار کی اسٹامپ ڈیوٹی دی ہے جبکہ رجسٹریشن کے عمل پر 30 ہزار کا خرچ آیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 3 کمروں کے اس اپارٹمنٹ کے ساتھ بلڈنگ میں اس سے منسلک 2 پارکنگ ایریا بھی فروخت کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے جس پروجیکٹ میں واقعے اپارٹمنٹ فروخت کیا، وہیں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی بھی جائیداد ہے۔

اکشتے کمار آج ریلیز ہونے والی فلم اسکائی فورس کے باکس آفس رزلٹ کے منتظر ہیں جبکہ بھوت بنگلا، ہاؤس فل 5 اور جولی ایل ایل بی 3 ان کے اگلے پروجیکٹس ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید