• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں پر تشدد کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اگر محفوظ شہربن چکا ہے تو صحافیوں پر حملے یہاں کیوں ہورہے ہیں، آج تک معلوم ہوا کہ مطیع اللّٰہ جان کو کس نے اغوا کیا تھا؟

اسلام آباد میں صحافی اسد علی طور سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسے واقعات ہر مہینے ہونا شروع ہوگئے ہیں، 75 سال گزرنے کے باوجود اب تک ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  اب صحافیوں پر تشدد کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، صحافیوں کے قتل عام کے لیے میڈیا اتھارٹی کا قیام ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں پر تشدد پر آواز بھی نہیں اٹھاتی، وزیر اطلاعات کہہ رہے ہیں کہ کوئی مسنگ پرسن نہیں، صحافیوں کو یقین دہانی کرواتی ہوں کہ میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو اس کی بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا اس لیے کیونکہ وہ آئین کی بات کرتے ہیں۔

تازہ ترین