ملتان میں 3 بچوں کو زہر دے کر مارنے والی اُن کی ماں نکلی، سفاک ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کرلیا۔
ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ میں نے بچوں کو آم پکانے والا کیمیکل کوٹ کر کھلادیا تھا، جو موت کی وجہ بنا۔
ملزمہ نے بچوں کو کیوں مارا؟ پولیس تاحال وجہ نہ جان سکی، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
ملتان پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر زمین میں دبایا کیمیکل برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچوں کے والد کی موت کیسے ہوئی؟ اس حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے، جلد ہی یہ معمہ بھی حل ہوجائے گا۔
ملتان پولیس نے 3 بچوں اور والد کی موت پر گزشتہ روز ملزمہ اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ 21 اور 22 مئی کو 3 بہن بھائیوں 9 سالہ دانش، 7 سالہ طاہرہ اور 5 سالہ منیب جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 26 مئی کو ان کے والد خادم حسین کا انتقال ہوا تھا۔