پنجاب کے چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے انہیں بانجھ بنایا جائےگا۔ آوارہ کتوں کو تربیت دیکر سیکیورٹی اور سراغ رسانی کیلئے فروخت بھی کیا جاسکے گا۔
چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں آوارہ کتوں سے متعلق پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پالیسی کی باقاعدہ منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔
چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے انہیں بانجھ بنانے کے طریقے اپنائے جائیں گے۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید کہا کہ آوارہ کتوں کوتربیت دے کر سیکیورٹی اور سراغ رسانی کےلئے استعمال کیا جاسکے گا۔
ارم بخاری نے اجلاس میں بریفنگ دی اور بتایا کہ پالیسی پر عمل درآمد کےلئے ایکشن پلان بھی تیار ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن کیلئے7 کروڑ 40 لاکھ روپے کےفنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔