سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ اتحاد میں اعتماد نہ ہو تو راستے جدا ہوجاتے ہیں۔
حافظ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعتماد اور اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے معمولی کرسی کی خاطر پی ڈی ایم کا اعتماد اور حلف توڑا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میری طرف سے اعتماد و اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب تک اعتماد بحال نہیں کرتی اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں۔