• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن دھماکہ پر حکومتی خاموشی قابل مذمت ہے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کےسیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ چمن میں جمعیت نظریاتی کی ریلی وقائدین پر ہونیوالے حملے پر صوبائی اورفاقی حکومتوں کی ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود خاموشی قابل مذمت اورلمحہ فکریہ ہے ۔ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔شہداء وزخمیوں کا خون اتنا سستا نہیں۔ حکومت اورقاتلوں کوقطرے قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت نظریاتی ضلع قلعہ عبداللہ کے امیرحافظ عبدالواحد ہاشمی تحصیل چمن کے امیرحاجی فیض اللہ خواجہ زئی ودیگرسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ شہداء کے خون سے تحریکیں ابھرتی ہیں۔ شہداء چمن کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیا جائے گا۔ ہمیں دھماکوں اور گولی سے ڈرانے والوں کومعلوم ہونا چاہئے کہ ہم شہادتوں سے ڈرنے والے نہیں۔
تازہ ترین