• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: 11 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار


سیالکوٹ میں دو روز قبل لا پتہ ہونے والی 11 سالہ بچی کی لاش مل گئی۔ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقے میں پیش آیا۔

ابتدائی تفتیش میں دو ملزمان نے دو روز قبل صبح چھ بجے عائشہ کو تب اغوا کیا جب وہ ناشتہ کے لیے نان لینے گھر سے باہر گئی۔

ملزم منصور اور اس کے ساتھی ملزم نے عائشہ کو گھر کے قریب زیر تعمیر مکان میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، اور بعد میں گلا دباکر قتل کردیا۔

ملزمان نے بچی کی لاش کو زیر تعمیر مکان کے سحن میں ہی دفن کر دیا، ملزم کی نشاندہی کے بعد لاش برآمد کرلی گئی جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین