• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق اور پاکستان ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں، شاہ محمود

عراق اور پاکستان ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں، شاہ محمود


بغداد ( آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب سے ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے فلسطین،کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ عراق اور پاکستان ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں، مشرق وسطیٰ کا امن فلسطین اور ایشیا کا مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراقی وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں عراقی وزیر خارجہ فوادحسین نے شاہ محمودقریشی کااستقبال کیا ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیرخارجہ نے دورہ عراق کی دعوت پرعراقی ہم منصب کاشکریہ اداکیا اور ’وزٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان عراق سے تعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اقدارہیں۔ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان ابھرتی ہوئی منڈی ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں۔

تازہ ترین