• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: کورونا کیسز میں اضافہ، اسکول ، یونیورسٹیاں بند

افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے، اس صورتِ حال کے باعث دارالحکومت کابل سمیت 16 صوبوں میں 2 ہفتوں کیلئے اسکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئیں۔

افغانستان میں کورونا وائرس سے اب تک 2 ہزار 919 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ یہاں کُل 70 ہزار 762 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پونے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 48 ہزار 837 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 44 لاکھ 69 ہزار 476 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 92 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 26 لاکھ 19 ہزار 598 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین