• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو اسپتال: سیکیورٹی گارڈ آپریشن معاملے کی تحقیقات مکمل

میو اسپتال لاہور کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریضہ کے آپریشن کرنے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی معاملے پر قائم کمیٹی نے سیکیورٹی گارڈ کے آپریشن سے متعلق انکوائری رپورٹ مکمل کرلی ہے۔

کمیٹی نے اسپتال ملازم عثمان بٹ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی سفارش کی اور کہا کہ اس نے معاملے میں سیکیورٹی گارڈ وحید کی مدد کی تھی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اسٹاف نرس عرفہ طارق کا سالانہ انکریمنٹ ایک سال کے لیے روکنے کی سفارش بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق فلور سسٹر انچارج اور ڈیوٹی روسٹر کی ذمے دار قمر شاہین کو معاملے میں وارننگ جاری کی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں احتیاط سے کام کریں۔

کمیٹی رپورٹ میں آپریشن تھیٹر کے سیکیورٹی گارڈ عتیق نعیم کی نوکری ختم کرنے کی سفارش کے ساتھ سیکیورٹی سروسز کے کنٹریکٹر پر 10 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ میو اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ وحید نے کچھ عرصہ قبل ایک بزرگ مریضہ کا آپریشن کیا تھا۔

تازہ ترین