• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان محمود کا فاروق حیدر پر ’پری پول رگنگ‘ کا الزام

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر پر پری پول رگنگ کا الزام لگادیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سلطان محمود نے وزیراعظم راجا فاروق حیدر کے الزامات کو انتخابی ماحول آلودہ کرنے سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات 25 جولائی سے قبل متوقع ہیں، پی ٹی آئی نے الیکشن مہم شروع کردی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخاب میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے جبکہ وہ خود پری پول رگنگ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر نے یہ بھی کہا کہ فاروق حیدر کے الزامات سے انتخابات کا ماحول آلودہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے آزاد کشمیر کے انتخاب شفاف ہوں اور مسئلہ کشمیر پر بات ہوسکے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ فاروق حیدر کے تجویز کردہ چیف الیکشن کمشنر ہی اس وقت موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں میں امیدوار زیادہ ہونے کے باعث اب تک ٹکٹس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کے لیے اب تک کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

تازہ ترین